تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی خود کش حملے کرنے کی دھمکی

0
71

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی خود کش حملے کرنے کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ خان نے اتحادی حکومت کے خلاف خود کش حملوں کی دھمکی دی ہے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 250 عطاء اللہ خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر عمران خان پر کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا اور اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش تیار ہیں،عمران خان کا بال بیکا بھی ہوا تو نہ آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے رہیں گے، رکن قومی اسمبلی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں خود کش حملہ کروں گا ،میں آپکو چھوڑوں گا نہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب سے اقتدار سے گئے ہیں وہ کبھی کہتے ہیں کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو گا، جان خطرے میں ہے لیکن جب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ ہمیں ثبوت دیں ہم سیکورٹی مہیا کریں گے، اسکے جواب میں تحریک انصاف نے حکومت کو کچھ بھی مہیا نہیں کیا، عمران خان گرفتاری کے ڈر سے بنی گالہ چھوڑ کر پشاور چلے گئے تھے،دو روز قبل بنی گالہ واپس آئے ہیں اور انکی آمد سے قبل ایک بار پھر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے رد عمل دیا اور کہا کہ ہم نے بنی گالہ کی سیکورٹی سخت کی ہے، عمران خان ضمانت پر ہیں ،

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی میں شدت پسندی پائی جاتی ہے، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایک رکن اسمبلی نے خود کش حملہ کرنے کی دھمکی دی ہو، اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر رہنے والی شخصیات غلام سرور خان، شہر یار آفریدی بھی خود کش حملے کی بات کر چکے ہیں،

رواں برس ماہ مارچ میں جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سلسلہ چل رہا تھا اسوقت شہر یار آفریدی جو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں نے کوہاٹ میں کہا تھا کہ اگر اسلام میں خود کشی حرام نہ ہوتی تو اپنے جسم پر دھماکہ خیز مواد باندھ کر پارلیمنٹ پر حملہ کر دیتا تا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام منافق ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں

پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، ایسے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے خود کش بننے کے بیان کیا ظاہر کرتے ہیں؟ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن خودکش حملوں کے سبب پاکستان پر شدت پسند ہونے کا مخصوص لیبل لگایا جاتا ہے، ایسے میں سابق حکمران جماعت کے رہنماؤں کے ایسے بیانات پاکستان مخالف قوتوں کو سند فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں خود کش حملے ہو چکے ہیں اور دہشت گردوں نے نہ صرف پاکستان کے امن کو تباہ کیا بلکہ خود کش حملوں سے جانی و مالی بھی نقصان ہوا، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عظیم قربانیاں دی ہیں لیکن لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما ان قربانیوں کو ملیا میٹ کرنا چاہتے ہیں،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کرنے کی دھمکی دینے والوں کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہئے

قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں،تحقیقات کا حکم

صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

Leave a reply