صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاہے۔ پاکستان میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔ محکمہ صحت پنجاب پولیوکے خاتمہ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہاہے۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ آئی آرایم این سی ایچ پروگرام پیدائش سے دوسال عمرکے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھارہاہے،
پنجاب میں ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکے رجسٹرڈ مریضوں کو تشخیص اورعلاج کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔صوبہ بھرمیں ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکے مراکزمیں اضافہ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے مختلف پروگرامزمیں خالی اسامیوں پر جلدبھرتی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ویژن کے مطابق صوبہ کی عوام کو صحت کے شعبہ میں ریلیف دیاجائے گا۔

خواجہ سلمان رفیق۔ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دوردرازکے علاقہ جات میں عوام کے پاس جاکرصحت کی بہترسہولیات کویقینی بنایاجائے گا۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیا ت فراہم کرنے کی جانب تمام ترتوجہ مرکوزکردی گئی ہے۔

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراعوان،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،ڈپٹی مینیجر پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹریداللہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران مختلف بیماریوں سے لڑنے کیلئے محکمہ صحت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیراور دیگرپروگرام مینیجرزنے صوبائی وزیر کوصحت کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونا،پولیو،ڈینگی،منکی پاکس،ہیٹ سٹروک،ملیریا،خسرہ،نمونیا،موسماتی انفلنزا،سموگ،ایڈز،کینسر،ٹی بی،ہیپاٹائٹس ودیگربیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

Shares: