وہاج علی جو کہ ایک اینیمیٹڈ سیریز میں بھی کام کررہے ہیں انہیں ڈرامہ سیریل ” رسم دل “ کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔اے آر وائی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے میں دونوں اداکاروں کو پہلی بار کاسٹ کیا گیا ہے یوں ان دونوں کے مداح ان دونوں کو ایک ساتھ پہلی بار دیکھیں گے ۔وہاج علی اورہانیہ عامر کے ساتھ نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بھی دکھائی دیں گے ۔ڈرامے کو بد محمود ڈائریکٹ کریں گے ۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر ،وہاج علی اور زاویار پہلی بار ایک ساتھ کسی ڈرامے میں جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔تینوں ہی باصلاحیت اداکار ہیں ۔ وہاج علی کی اداکاری ڈرامہ سیریل” جو بچھڑ گئے “ زاویار کی ” سنگ ماہ “ اور ہانیہ عامر کی ”میرے ہمسفر“ میں اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہو گا اسکی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
یاد رہے کہ زاویار نعمان ابھی تک سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے ہی دکھائی دئیے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ رسم دل میںان کا کردار کیسا ہوتا ہے اپنے پہلے کرداروں کی طرح سنجیدہ کردار کرتے ہی دکھائی دیں گے یا کچھ روٹین سے ہٹ کر کریں گے ۔اسی طرح سے ہانیہ عامر کا جو حال ہی میں ڈرامہ چل رہا ہے میرے ہمسفر ،اس میں وہ روتی دھوتی اور ڈری سہمی ہوئی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں ان کا کردار رسم دل میں کیسا ہو گا یہ تو ڈرامہ آن ائیر جائیگا تو پتہ چلے گا ۔