کراچی کے علاقے کلفٹن میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم کی خلاف ورزی پر 4 ریسٹورینٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کے مطابق ضلع میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند اور تمام شادی ہال، بینکوئٹ میں شادی اور دیگر تقاریب رات 10:30 بجے بند کرنے کا حکم ہے تمام ہوٹل، کافی شاپ اور کیفے را ت 11 بجے بند کروائے جائیں گے۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے احکامات پر توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے۔
واضح رہے کہ سندھ میں تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا میڈیکل اسٹور،اسپتال، پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشن ، بیکریز اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔
کراچی میں ہمارے بلدیاتی امیدواروں کواغواء کر لیا گیا ،تحریک لبیک پاکستان
نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ حکومت نےتوانائی بحران سے نمٹنےکے لیے کاروباری اوقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے کاروباری اوقات کا اطلاق فوری ہوگا جب کہ یہ فیصلہ ایک مہینے کے لیے کیا گیا ہے۔
ڈی سی ساؤتھ نے ضلع کے تمام تاجروں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے اپیل کی ہے-