لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی
وزیراعظم شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری پوری کروائی وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، حمزہ شہباز کی لیگل ٹیم نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروا دی ہے
شہباز شریف کا عدالت میں کہنا تھا کہ میں عدالت کے سامنے کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتے ہوں میں نے کبھی بلاجواز حاضری معافی دائر نہیں کی میں اس عدالت کے حکم پر فوری پیش ہوتا رہا ہوں ،وزیراعظم شہباز شریف نے دوران سماعت جج احتساب عدالت کو ترقیاتی کاموں پر مبنی کتابچہ دے دیا۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ نے یہ کتابچہ مجھ سے سارا آج ہی پڑھا لینا ہے
شہباز شریف کا عدالت میں کہنا تھا کہ جب بھی عدالت نے طلب کیا اپنی پیشی کو یقینی بنایا، عدالت میں پیش ہونا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی، اب میرے کندھوں پر بڑی بھاری ذمہ داری ہے،قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دی ،چنیوٹ میں نالے کی تعمیر مقامی رکن صوبائی اسمبلی کی درخواست پر کی گئی،چنیوٹ میں نالے کی تعمیر کے لیے پنجاب کابینہ کی بھی منظوری لی گئی،بطور وزیر اعلیٰ ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کو ترجیح دی تھی،گنے کی قیمت مقرر کرتے ہوئے شوگر ملز کی بجائے کاشتکار کے مفادات کو مدنظر رکھا،ہائیکورٹ کو بتایا دو ارب روپے سالانہ ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے اڑھائی ارب روپے اپنے بیٹے کی شوگر مل کو نقصان پہنچایا ،میں نے خاندان کو اڈھائی ارب روپے کا نقصان پہنچایا نیب نے 18 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا
احتساب عدالت لاہور نے وزیر اعظم شہبازشریف کو جانے کی اجازت دے دی ،شہباز شریف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرامجد پرویز نے دلائل دیئے اور کہا کہ شہباز شریف جب بیرون ملک گئے تو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی 23 مارچ 2020 کو شہباز شریف واپس آئے اور عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف نے عدالتی اجازت کا غلط استعمال نہیں کیا،وہ واپس آئے،26جنوری 2021 کو رمضان شوگر مل کو عدالت کیجانب سے دوبارہ طلب کیا گیا شہباز شریف کینسر کے مرض کا مقابلہ کر رہے ہیں،عمر 67 سال ہے،
احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اسد علی اعوان نے کی عدالت میں شہباز شریف کے وکیل نے مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس مین سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی
عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں وزیراعظم کی مستقل حاضری کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز اور حمزہ کی کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی،
وزیراعظم شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟








