نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان

0
27

نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا

اجلاس میں نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے نظامِ احتساب دفن کرنے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی، عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کےخلاف بھرپور مزاحمت کی ہدایت کر دی،عمران خان نے فواد چودھری اور دیگر کو نیب قانون میں ترامیم کی شرمناک سازش سے قوم کوآگاہ کرنے کی ہدایت کر دی،نیب قانون میں ترامیم سے متعلق پارٹی ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کی گئی،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نظامِ احتساب کی تباہی سازش سے مسلط ہونے والی کٹھ پتلیوں کا کلیدی ہدف تھا، روزِ اوّل سے نشاندہی کر رہے ہیں کہ ان کے آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دوم دلوانا ہے،چوروں کو این آر او ٹو دیکر نظام احتساب کو باضابطہ طور پر دفن کرنے کا اہتمام کیا گیا چوروں نے نیب قانون کو بدل کر قوم کے لوٹے گئے 1200 ارب ہضم کرنے کی کوشش کی ،بڑے چوروں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی تیسری دنیا میں غربت کی بڑی وجہ ہے، 26سال بڑے چوروں کو قانون کے تابع کرنے کیلئے جدوجہد کی، ملک نہیں سنبھل رہا دوسری طرف چوری معاف کروانے کی انکی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں، اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا اور ادارے تباہ کرکے اس لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیامجرموں کے ٹولے کی اس شرمناک کوشش کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا آج سیاہ دن ہے،امپورٹڈ سرکارکےترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا ،حکومت تبدیل کیوں ہوئی ،ن لیگی خرم دستگیر تصدیق کرچکے ہیں،آج ترمیم شدہ نیب قانون سےوائٹ کالر مجرموں کو احتساب سے نکال رہے ہیں،

تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ جب تک عوام کو ریلیف نہیں ملتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا،تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک عوام کوریلیف نہیں ملتا،اس وقت تک احتجاج کریں گے حکومت فی الحال خود کوریلیف دے رہی ہے،اس میں کوئی شک نہیں حکومت این آر او کیلئے آئی ہے،ان کو علم ہے کہ عوام میں ان کی کیا حیثیت رہ گئی ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم نکلی ہے، حقیقی آزادی ملے گی،

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر نے صاف کہہ دیا کہ پہلے نوازش پھرمداخلت اور پھرسازش ہوئی، پاکستان میں فاشسٹ حکومت آئی ہے ، بچوں کو نیند سے اٹھا کر ہراساں کیا گیا 62 ایف آئی آرز میں نامعلو م لوگوں کو نامزد کر رکھا ہے،ہم نے عدالت سے ضمانت کا ریلیف لیا ہے،حکومت خود کو این آر او دینے آئی ہے،این آر او کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بہت جلد عمران خان بڑا اعلان کریں گے، بار کونسلز اور وہ کارکنان جو ڈٹے رہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کو سری لنکا کی ڈگر پر لے جانے کا فیصلہ کیاہے،

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دینے آئی ہے عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی حاصل کرکے رہیں گے حکمران عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی زور لگا کے باہر آنے سے روک سکتے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جو لوگ بارش کے باوجود پی ٹی آئی کی کال پر باہر نکلے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا عمران خان پورے پاکستان کو جوڑنے کی علامت ہیں، وزیر خزانہ امریکی سفیر سے کہتے ہیں آئی ایم ایف سے ہماری ڈیل کرائیں کہا جاتا تھا مہنگائی ہماری وجہ سے ہے، حکومت کو آتے ہی کیا ہوگیا، ہمیں ڈر لگنا شروع ہوگیا ہے کہ یہ ملک کو کدھر لے کر جائیں گے،ڈالر غائب ہوگیا ، 22 کڑوڑ عوام کا ملک ہے سری لنکا نہیں بن سکتے ،پانامہ کیسز کو فائدہ پہنچانے کے لیے بھی اسپیشل ترامیم کی گئی ہیں،بیوی ، بچوں یا کسی اور کے نام پراثاثوں کی چھان بین نہیں ہو پائے گی،بے نامی اثاثوں کو نکال دیا گیا ہے نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی یوم سیاہ منارہی ہے،ن لیگ نے پہلا این آراو پرویز مشرف سے لیا دوسرا اب لیا جارہا ہے،این آراوایک کے تحت شریف خاندان اور زرداری کے کیسزختم ہوگئے نیب قانون کا سیکشن 14 ختم کردیا گیا ، ممنوعہ رقم سے متعلق ثبوت ملزم فراہم کرتا تھا نئے قوانین میں اثاثوں کی تعریف تبدیل کردی گئی سیکشن 21 کے مطابق بیرون ملک کی شہادت نہیں مانی جائے گی، اے ون فیلڈ ختم ہورہا ہے، پبلک ایٹ لارج کی دھوکہ دہی میں 50سے کم افراد کو بڑھا کر 100 کر دیا گیا منی ٹریل کی شرط ختم کر دی گئی ہے، نیب کا اختیار ختم کر دیا گیا، اب وہ وزرات داخلہ کے ماتحت ہوگی،

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

Leave a reply