امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

0
24

امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بے حد موثر ہوگی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا  الحمدللہ محرم الحرام اور چہلم پر مثالی انتطامات پر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان انتطامات پر دشمن کو سخت مایوسی ہوئی محرم الحرام میں دشمن ممالک کا ٹارگٹ تھا کہ تشدد یا فرقہ وارانہ فسادہو لیکن ایسا نہ ہوا ہندوستان مسلمانوں پر جو مظالم کررہا ہے اس پر انڈین مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بہت اچھی ہے ۔ عالم اسلام کے تمام ممالک کو یہ مہم کامیاب بنا کر بھارت کا ناطقہ بند کرنا ہوگا ، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور افغانستان ہے ، اب دنیا پاکستان کی خارجہ پالیسی پر آرہی ہے ہندوستان مسلسل پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اس دفعہ افغانستان کی صورتحال مختلف تھی ہندوستان کی کوشش تھی امن و امان کی صورتحال خراب ہومگر اس کو ناکامی ہوئی ہے انڈیا مسلسل اقلیتوں پر ظلم کر رہا ہے ،

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ آئل پیکج دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں پہلے کویت کے ویزے بند تھے اب کویت میں ہمارے لوگوں کا جانا شروع ہوگیا ہے امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے گا ،پاکستان میں اتحاد اور اتفاق سے آگے چلیں گے افغانستان اور پاکستان کی خواتین کی بات کرنے والوں کو عافیہ صدیقی کیوں بھول گئی ہے مذہب میں تبدیلی کے حوالے وزارت مذہبی امور کا موقف واضح ہے ملک میں پروپیگنڈا کیا گیا کہ اسلام قبول کرنے پر پابندیاں کی جارہی ہے وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا کہ حکومت کا موقف وہی ہے جو مذہبی امور، اسلامی نظریاتی کونسل اور علما و مشائخ کا موقف ہے وقف املاک بورڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ کوئی ایسا قانون نہیں ہوگا جو دستور کے مخالف ہو

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

Leave a reply