آمنہ الیاس نے فلم انڈسٹری کی کامیابی کا فارمولا بتا دیا
ماڈل و اداکار ہ آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی یا ترقی کے لئے سب کو مل کر سوچنا ہوگا ایسی حکمت عملی بنانی ہو گی جو فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ اس سے جڑے لوگوں کو بھی فائدہ دے ۔زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانا خوش آئند ہے لیکن صرف فلموں کی تعدا د سے فلم انڈسٹری ترقی نہیں کریگی بلکہ جتنی سرمایہ کاری آئیگی اتنی ہی اچھی اور بہتر فلم بنے گی۔اس طرح تو ایک ہزار بھی فلمیں بنا لی جائیں لیکن اگر وہ غیر معیاری ہیں تو پھر تو فلم انڈسٹری کو ان سے کوئی فائدہ نہ ہوا نا ۔اس لئے کوشش کی جانی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جائے جب تک زیادہ سرمایہ کاری نہیں کی جائیگی بہتری ممکن نہیں ہے ۔ آمنہ الیاس نے کہا کہ تمام فنکار اور ہدایتکار مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو مسائل کو سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں حل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے بجٹ میں کئے گئے فلم کے لئے اعلانات کو سراہا لیکن اس چیز کی بھی امید کی کہ ان اعلانات پر عمل درآمدبھی کیا جائیگا ۔
یاد رہے کہ آمنہ الیاس ماڈلنگ کی دنیا سے آنے والی ایسی فنکارہ ہیں جن کا کام دیکھنے والوں کو بے حد متاثر کرتا ہے آمنہ ایک مکمل پیکج ہیں سنجیدہ ہو یا مزاحیہ ،ڈانس ہو یا ڈرامہ وہ ہر چیز پرفیکٹ انداز میں کرتی ہیں ۔آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کورونا کے دنوں میںانہوں نے بہت ساری سبق آموز وڈیوز شئیر کیں ان سب وڈیوز میں آمنہ خود نظر آتی رہی ہیں ۔آمنہ بنیادی طور پر تخلیقی ذہن کی مالک ہیں اور ان کو تخلیقی کام ہی اچھا لگتا ہے۔