قطر کی بلوچستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں.شاہ زین بگٹی

0
39

قطر کی بلوچستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں.شاہ زین بگٹی

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحیم التھانی کی ملاقات ہوئی ہے

وفاقی وزیر اور قطر کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور قطر میں پاکستانی افرادی قوت کے بہترین استعمال اور ان کی ضروریات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے. قطر کی بلوچستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں.

وفاقی وزیر نے قطر کے سفیر سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا.وفاقی وزیر نے کہا کہ قطر کا منشیات کی روک تھام اور دیگر قانونی امور سے متعلق تعاون قابل تحسین ہے. بلوچستان کے نوجوان قطر میں مختلف شعبوں خصوصاً سیکیورٹی فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مزید چھ لاکھ سے زیادہ افراد کو قطر میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے.

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قطر کے سفیر سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کرکے دلی مسرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے سفیر سے باہمی دلچسپی پر مبنی دوطرفہ علاقائی و عالمی معاملات پر بات چیت ہوئی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قطر کے سفیر سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

Leave a reply