ڈراموں کو نئے چہروں کی ضرورت ہے :فیصلہ قاضی

0
38

باصلاحیت اداکارہ فضیلہ قاضی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں نئے چہروں کی ضرورت ہے ایک ہی طرح کے چہرے اور یکسانیت کا شکار کہانیاں ڈراموں کا معیار گرا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں اس کا نقصان براہ راست ڈرامے کو پہنچ رہا ہے ۔چند ایک لوگوں کو ہر ڈرامے میںکاسٹ کر لیا جاتا ہے بار بار انہی کو کام ملتا ہے شاید انہی لوگوں کو کامیابی کی ضمانت سمجھ لیا گیا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے سب کو کام ملنا چاہیے ۔ فضیلہ قاضی نے یہ بات حال ہی میں نہیں کہی ہے بلکہ وہ ایک عرصے سے کہہ رہی ہیں کہ فنکاروں میں ہونے والی تخصیص کو ختم کیا جائے فنکار فنکار ہوتا ہے نہ چھوٹا ہوتا ہے نہ بڑا ۔فضیلہ قاضی نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ایوارڈ ز بھی اپنے پسندیدہ لوگوں کو ہی دئیے جاتے ہیں ۔

یاد رہے کہ فضیلہ قاضی لگی لپٹی نہیں رکھتیں ان کے دل میں جو ہوتا ہے وہ بول دیتی ہیں،فضیلہ قاضی نامور اداکار قیصر خان کی اہلیہ ہیں اور قیصر خان بھی ٹی وی کا ایک بڑا نام ہے وہ آج کل اداکاری سے زیادہ وکالت پر توجہ دئیے ہوئے ہیں جبکہ فضیلہ قاضی فل ٹائم اداکاری ہی کررہی ہیںلیکن ان کو انڈسٹری سے کچھ گلے شکوے ہیںجن کا اظہار وہ وقتا فوقتا کرتی بھی رہتی ہیں۔فضیلہ قاضی ہی نہیں بہت سارے دوسرے ایسے سینئر فنکار ہیں جنہیں اس قسم کے گلے شکوے ہیں۔

Leave a reply