وزیر خزانہ نے اے آر وائی کی آئی ایم ایف بارے خبر کو مکمل جھوٹ قرار دے دیا

پاکستانی نیوز چینل اے آر وائی نے خبر چلائی جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ایک بیان منسوب کرکے کہا گیا کہ: "آئی ایم ایف سے اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔” جس پر وزیر خزانہ مفتاح سماعیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا: یہ کیسا مکمل جھوٹ ہے اور شرم کی بات ہے کہ اے آر وائی اس طرح کی چیزیں بناتا ہے۔

برمنگھم میں مقیم ایک پاکستانی محمد نواز نے ردعمل دیتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا کا حوالہ دیکر بتایا: ‏‎پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان آئندہ 3 ماہ میں تیل کی قیمت 28 روپے فی لیٹر اور بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرے گا۔

پاکستان کی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے ایک انٹرویو میں برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا: پاکستان اور آئی ایم ایف مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں اور وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان کے مطابق اس پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں جلد پیش رفت ہونے والی ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا : آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود بھی آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے.

Leave a reply