تحریک انصاف نے صوبائی الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق تفصیلات مانگنے کی استدعا کردی ہے۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کو ایک خطہ بھیجا ہے جس میں خیبرپختونخواہ میں ووٹوں کی منتقلی بارے تفصیلات مانگنے کی استدعا کی ہے۔

نجی چینل جیو نیوز کے مطابق: تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے لکھا ہے کہ شکایات ملی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کی ملی بھگت سے اکثر ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کردیے تھے جس سے ان کی جماعت تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کے لیے بغیر اجازت اور انکی منشاء کے متعدد ووٹرز کو دوسرے حلقوں میں منتقل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے خط میں مزید پوچھا ہے کہ: الیکشن کمیشن نے تعداد میں کل کتنے ووٹرز کے ووٹ منتقل کیے اور کتنے ووٹرز کی اپنی مرضی یا درخواست پر ووٹ منتقل کئے گئے۔

سابق وزیر دفاع نے خط میں الیکشن کمیشن سے ووٹرز کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔ اور انہیں کہا ہے کہ ہمیں یہ تفصیلات فراہم کی جانی چاہئے 

Shares: