اسلام آباد:ہسپانوی حکومت نے پاکستان میں ہسپانوی سفارتخانے کے لئے نئے سفیر خوسے انتونیو کو نامزد کیاہے۔ ذرائع کے مطابق خوسے انتونیو جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان روانہ ہوں گے۔
میڈرڈ میں پیدا ہونے والے خوسے انتونیو1990 سے سفارتکاری کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے مشنز، یونیسکو کے ہیون رائٹس آفس مین ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ وہ بگوتا، کولمبیا، اور دہلی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے وفد نے نامزد سفیر سے مادرید میں ملاقات کی۔ نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما اقبال چوہدری نے کہاکہ ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں سپین ایمبیسی میں درپیش مسائل لے حوالے سے آگاہ کیاگیاہے۔ جن میں فیملی ریگروپاسیون کے کیسزمیں تاخیر، نیشنلٹی رکھنے والے پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور کاغذات کی تصدیق جیسے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے.
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاکیچی رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق مہمت پاکیچی موجود ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کی جگہ لیں گے، رواں ہفتے احسان مصطفی یرداکل کی وطن واپسی متوقع ہے، مہمت پاکیچی کا شمار ترک صدر رچپ طیپ اردوان کے قابلِ اعتماد حلقوں میں ہوتا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمت پاکیچی نے انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ تھیالوجی ( دینیات) میں پی ایچ ڈی کر رکھا ہے، نامزد ترک سفیر انقرہ یونیورسٹی میں 1983 سے 2007 تک تدریس اور اکادیمیہ سے بھی منسلک رہے ہیں، مہمت پاکیچی 2014 سے 2019 تک ہولی سی میں بطور ترک سفیر ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔
وہ انقرہ میں ایوان صدارت کے شعبہ مزہبی امور میں بطور ڈی جی خارجہ امور بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، مہمت پاکیچی ترکی کے ایوان صدارت کے شعبہ مذہبی امور کی جانب سے بطور خصوصی ایلچی واشنگٹن ڈی سی میں ترک سفارت خانے میں بھی کام کر چکے ہیں۔
مہمت پاکیچی کو دور جدید میں قرآن پاک سے متعلق سوالات کی تشریح اور تفسیر میں خصوصی مہارت حاصل ہے، پاکستان پہنچنے کے بعد نامزد ترک سفیر اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیش کریں گے۔