جڑواں شہروں میں ڈکیتی اور شہریوں کو فائر مار کر زخمی، قتل کرنیوالا چھ رکنی گینگ تھانہ کورال پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق: ملزمان نے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے.
جڑواں شہروں میں ڈکیتی اور معصوم شہریوں کو فائر مار کر زخمی/ قتل کرنیوالا 6رکنی گینگ تھانہ کورال پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، #ICTP #OPS pic.twitter.com/eX1ycRLFO4
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 30, 2022
ایک کاروائی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے شہری کے گھر میں چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کر کے چوری شدہ ملکی و غیر ملکی کرنسی تقریباً 03 لاکھ روپے برآمد کرلی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ ویمن میں مقدمہ درج درج کرلیا گیا ہے.
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بروقت کارروائی۔
شہری کے گھر میں چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کر کے چوری شدہ ملکی و غیر ملکی کرنسی تقریباً 03 لاکھ روپے برآمد کرلی۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ ویمن میں مقدمہ درج۔#ICTP #OPS pic.twitter.com/VrA506a49J— Islamabad Police (@ICT_Police) June 29, 2022
گزشتہ دنوں بلال ثابت نامی ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس کی ایک اور کارروائی میں گینگ کے دو کارندے مارے گئے۔
بدنام زمانہ بلال ثابت ڈکیت گینگ کے صفایا کا مشن کے سلسلے میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اسلام آباد پولیس نے ترنول میں چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کے 2 کارندے سرفراز اور سعید ہلاک ہو گئے،۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا شکار بنے۔
بدنام زمانہ دہشت گرد اور ڈکیت بلال ثابت گروہ کےگرفتارملزمان کی نشاندہی پر اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی کارروائی کے دوران 2 ملزمان ہلاک۔پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی۔مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں دیگر علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔مزید تفصیلات جلد شائع کی جائیں گی۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 29, 2022
چھاپے کے دوران دو ملزمان لیاقت علی اور نور اللہ موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
دوسری طرف دو روز پہلے نصیر آباد میں پولیس اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن کے دوران مارے گئے بلال ثابت ڈکیت گینگ کے سرغنہ اور ساتھی کا پوسٹ مارٹم مکمل پولیس نے لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔
بلال ثابت کی لاش اس کے والد جبکہ امتیاز لنگڑا کی لاش اُس کی بیوہ نے وصول کی۔۔ بلال کی لاش پشتخرہ پشاور جبکہ امتیاز کی کشمیر روانہ کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق بلال ثابت ڈکیت گینگ کیخلاف قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کے سو سے زائد مقدمات درج ہیں۔ یہ گینگ چار پولیس افسران اور حساس ادارے کے افسر سمیت کئی افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے








