پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین کے ساتھ ایک حادثہ پیش آ گیا۔یہ ٹرین پشاور سے کراچی کیلئے روانہ ہو گئی تھی کہ اچانک سے اس ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ اس دوران سب سے پہلے یہ پریشانی ہوئی کہ اس حادثے کی وجہ سے کہی کوئی جانی نقصان نا ہو گیا ہو۔ لیکن شکر ہے کہ اس حادثے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید برآں یہ کہ یہ حادثہ سٹی پھاٹک کے قریب پیش آیا تھا۔جس کے باعث ڈاؤن ٹریک آمدورفت کے لئے معطل ہو گیا۔لیکن ابھی پٹڑی سے ٹرین کیسے اتری ابھی یہ ٹھیک طرح سے معلوم نہیں ہو سکا۔ اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کو بحال ہونے میں ابھی تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ریلیف ٹرین کو روہڑی سے جائے حادثہ کیلئے روانہ کردیا گیا۔