لاہور:پاکستان نے تیسری پاک سری لنکا انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ جیت لی،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سونے کے 8اور چاندی کے 4تمغے جیت کر میدان مار لیاجبکہ سری لنکا نے سونے کے 6اور چاندی کے 6تمغے جیتے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیشنل سواتے چیمپئن شپ میں مردوں کے مقابلوں کی تین کیٹیگریز میں سری لنکا نے سونے کے میڈلز جیتے
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

اس موقع پرڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سواتے چیمپئن شپ میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں کو مبارکباددی ، ان کا کہنا تھا کہ سواتے چیمپئن شپ میں شاندار مقابلے ہوئے، سری لنکا کی ٹیم نے اچھے ڈسپلن کیساتھ مقابلوں میں حصہ لیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب
چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے،

محمد طارق قریشی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہارکیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے، صدر سواتے فیڈریشن سری لنکانے کہا ہے کہ انہیں چیمپئن شپ کے انعقاد پر بہت خوشی ہوئی ہے، چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،

پرساد وکرما سنگھے نے کہا کہ پاکستان نے بہت اچھی مہمان نوازی کی ہے جس پر شکرگزار ہیں،اس موقع پران کا کہنا تھا کہ
سواتے کے کھیل کے فروغ کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا تعاون قابل تحسین ہے،

اس تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ، ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم غلام مصطفی شاہ بھی موجود تھے

Shares: