وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے گئے.اس موقع پروفاقی وزیر سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد خان اور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں شریک تھے۔
بکرا منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جاۓ،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو سابق صدر آصف زرداری سے حلیہ ملاقات سے آگاہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی طنعیت کے بارے میں بھی دریافت کیا.تاہم دونوں رہنماوں نے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا.دونوں رہنماوں نے اہم معاملات پر مشاورت بھی کی.
اس سیقبل وزیر اعظم شہباز سریف دنیا نیوز کے سینئر تجزیہ کار سلمان غنی کے گھر جوہر ٹاؤن گئے، شہباز شریف نے سلمان غنی سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا اولین ترجیح ہے، دیوالیہ پن کا خطرہ ٹل گیا، مشکل وقت میں ڈیپازٹ پر چین کے شکرگزار ہیں ہیں۔اس موقع پر سینئر صحافی سجاد میر، مجیب الرحمٰن شامی اور دیگر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن رات محنت کر کے ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، ہمیں چین کا ہمیشہ شکر گزار رہنا چاہیے، ڈیپازٹ جمع کرانے پر چین کے شکر گزار ہیں، دیوالیہ پن سے ہم نکل آئے ہیں،قوم پریشان نہ ہو۔