نوے کی دہائی کے سپر سٹار سعود اور انکی اہلیہ جویریا جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ حج کی سعادت حاصل کرنے کےلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں. دونوں میاں بیوی نے جانے سے قبل اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں اور خدا کا ڈھیروں شکر ادا کیا. جو تصویر دونوں نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہےاس میں سعود کو احرام اور جویریا کو سفید لباس میںدیکھا جا سکتا ہے. ان دونوں سے قبل نرگس بھی حج کی ادائیگی کےلئے روانہ ہوئی ہیں انہوں نے بھی سعویہ روانگی سے قبل اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں اور جانے سے قبل انہوں نے ایک بڑے پیمانے پر میلاد کا بھی انعقاد کیا اور دعائیں کیں.
یاد رہے کہ اداکار سعود اور جویریا دونوں مختلف حوالوں سے خبروں میںرہتے ہیں، ان کے پرستار ان دونوں کو بہت پسند کرتے ہیں دونوں نے ماضی میں بہت اچھے ڈرامے بنائے اور ان کے ڈرامے کئی کئی سال تک چلتے رہے. دوسری طرف نرگس جنہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہوا ہے وہ گھر پر ہی ہوتی ہیں اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں نظر آنا تو دور کی بات ہے وہ کسی ایسی محفل میں بھی نظر نہیںآتیں. انہوں نے جب سے شوبز سے علیحدگی اخیتار کی ہے وہ کسی بھی فلمی تقریب میں نظر نہیں آتیں اور ہمیشہ لپیٹے ہوئے سر میں ہی نظر آتی ہیں.








