سلیمان شہباز نے عمران اسماعیل کو 1 ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

0
33

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے بدھ کے روز پی ٹی آئی کراچی کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل کے خلاف شریف خاندان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر ہتک عزت کا دعویٰ کردیا ہے اوراس جُرم کی پاداش میں ایک ارب روپےہرجانہ مانگا ہے

عمران اسماعیل نے الزام لگایا کہ شریف خاندان ترک فرموں کے ذریعے سولر انرجی کے ٹینڈرز میں ملوث ہے۔

سلیمان نے ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8 کے تحت قانونی طور پر بھیجا اور 14 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

سلیمان شہبازکہتے ہیں کہ مجھ پر اور میری کمپنی پر جھوٹے الزامات لگانے والے عمران اسماعیل کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کی جائے

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 499 اور 500 اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 18 اور 21 کے تحت روکنے اور باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

نوٹس میں لکھا گیا ہےکہ ہتک عزت آرڈیننس 2002 ("ہتک عزت آرڈیننس”) کے سیکشن 8 کے تحت ایک قانونی نوٹس بھیجا جارہاہے،اس نوٹس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ بے بنیاد اور بدنیتی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پرسلیمان شہباز کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی

سلمان شہبازکے وکیل کی طرف سےدائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آپ کی طرف سے آپ کے ہتک آمیز ٹویٹس میں ہمارے کلائنٹ کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے، غیر سنجیدہ اور مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ہمارے کلائنٹ کو بدنام کرنے اور اس کی ساکھ کو بلاوجہ نقصان پہنچانے کے واحد مقصد سے بنائے گئے ہیں۔”

یاد رہے کہ عمران اسمٰعیل نے چند دن پہلے جب شہبازشریف ترکی گئے تھے تواس کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے اس دورے کے دوران اپنے بیٹے سلیمان شہباز کے ساتھ کاوروباری معاملات طئے کیے ہیں نہ کہ ترک حکام سے کوئی ملکی سطح کی بات کی

عمران اسمٰعیل نے کہا تھا کہ شہبازشریف اب اپنے بیٹے کی سولرپینل کمپنی کا مال پاکستان میں کھپانے کے لیے سلیمان شہبازسے بات چیت کرنے ترکی گئے

جس پرسلیمان شہباز نے ان الزامات کو جھوٹ قراردیتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا ہے

Leave a reply