مناسکِ حج کا آغاز ہوگیا،عازمین حج طواف کے بعد منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
باغی ٹی وی : فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 2 سال کے طویل انتظار کے بعد منیٰ میں عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے عازمین آج منیٰ میں پورا دن قیام اور عبادت کریں گے منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب، عشا اور کل نماز فجر ادا کریں گے۔
سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا
عازمین حج 9 ذوالحج جمعرات کو میدان عرفات پہنچ کرنماز ظہراور عصر اپنے خیموں ہی میں ادا کریں گے اور مغرب تک میدان عرفات میں قیام کریں گے، جہاں حجاج کرام اپنے رب کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں اور عبادات کا اہتمام کریں گے۔
مناسک حج کا آغاز،آج 10 لاکھ عازمین حج منیٰ روانہ ہوں گے
حجاج کرام 10 ذوالحج جمعہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد سورج طلوع ہونے تک دعاؤں اور مناجات کا اہتمام کریں گےجسے وقوف مزدلفہ کہاجاتا ہےاس کےبعد رمی جمرات کےلیے واپس منیٰ کی جانب روانہ ہوں گےجمرات کمپلیکس میں بڑے جمرے پر 7 کنکریاں ماریں گے۔
70 برس قبل لی گئی مسجد الحرام کی پہلی رنگین تصویر جاری
رمی جمرات کے بعد قربانی کا عمل ہے، جس کی تکمیل ہوتے ہی حجاج کرام سر کے بال منڈوانے کے بعد احرام کھول دیں گے بال منڈوانے کے بعد حجاج کا اہم کام طواف زیارت ہے۔ جس کی ادائیگی اور سعی کے چکر مکمل کرنے کے بعد حجاج واپس منیٰ پہنچیں گے۔ رات وہیں قیام ہو گا اور اگلے 2 روز یعنی 11 اور 12 ذوالحج کو زوال کے وقت کے بعد تینوں جمرات کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔
اس کے بعد حجاج 12 ذوالحج کو غروب آفتاب سے قبل منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے یا پھر 13 ذوالحج کی رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔








