باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چند سال قبل پروپیگنڈے سے متاثر ایک نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تدبیریں سوچتا ہوں،چند سال قبل ایک نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی جب نفرت کا بیج بویا جائے تو اسے نکلنے میں کئی سال لگتے ہیں،ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک دو سال میں حل کیا جا سکتا ہے،معاشرے میں نفرت کے بیج بو دیئے جائیں تو وہ نکالے نہیں جا سکتے،چند افراد نے خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ہلڑ بازی کی،ہر طبقے نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے، خواتین موجود ہونے کے باعث قانونی کارروائی کرنے سے گریز کیا ہے، اگر ہم نے ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی تو خانہ جنگی ہو سکتی ہے،میرے ساتھ کوئی سیکیورٹی گارڈ یا حمایتی ہوتا تو صورتحال گھمبیر ہو سکتی تھی،خواتین اور بچوں کیخلاف قانونی کارروائی سے اجتناب کرتا ہوں

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کو جہاز نہ دیتا تو یہ آج بھی دھکے کھا رہا ہوتا ,عمران خان کے حمایتیوں سے کہتا ہوں سوچیں آپ کا لیڈر آپ سے کتنا مخلص ہے،اگر عمران خان آپ سے اتنا مخلص ہوتا تو اس طرح کے کام کرنے پر نہ اکساتے عمران خان پچھلے10سال سے کردار کشی کا مہم چلا رہے ہیں،عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائے گا اقتدار میں نہیں آسکتا،عمران خان نے لوگوں کو استعمال کیا اور پھر پھینک دیا،پی ٹی آئی کے ہمدردوں کو مشورہ ہے کہ وہ ٹحنڈے دماغ سے سوچیں،نوازشریف عمران خان کو چندہ نہ دیتے تو یہ آج بھی شوکت خانم کے نقشے لے کر گھوم رہا ہوتا،شہبازشریف اور یوسف رضا گیلانی زمین نہ دیتے تو آج نمل یونیورسٹی نہ بنتی،جہانگیرترین جہاز نہ دیتے اور علیم خان خرچہ نہ اٹھاتے تو عمران خان کبھی وزیراعظم نہ بن سکتا

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورنٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی حامی فیملی کی جانب سے روایتی بدتمیزی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں اور حمایتیوں کو انسانیت کی تزلیل کا جو سبق سکھایا ہے اس کے اثرات عیاں ہونا شروع ہو گئے ہیں، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بھیرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھے ،وہیں موجود پاکستان تحریک انصاف کی حامی خواتین نے احسن اقبال کو دیکھتے ہی نعرے لگانا شروع کر دیئے.بظاہریہ فیملی خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر انہوں نے مکالمہ کرنے کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

Shares: