شہر قائد میں آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

0
39

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

کراچی،دوسرے سسٹم میں تیز اور موسلا دار بارش کا امکان ہے 14 جولائی کی شام سے بارش برسانے والا ایک اور سسٹم آسکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر اندازرہےگا، سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ،سسٹم کے تحت کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے، گزشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ گوادر کے جنوب میں ہے،تیز اور موسلا دار بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے –

کراچی میں صفورا چورنگی،کرن اسپتال روڈ اور کراچی یونیورسٹی کے اطراف پانی جمع ہے نیپا وفاقی اردو یونیو ر سٹی،بیت المکرم،حسن اسکوائر اور پرانی سبزی منڈی کے اطراف پانی جمع ہو گیا،اب تک نکاسی آب کا انتظام نہیں کیا جا سکا،کچھ علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے-

رات گئے ہونے والی شدید بارش کے باعث چند گھنٹوں کے لیے ٹریفک معطل رہی آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، فیڈرل بی ایریا، پی ایچ اے، جیل روڈ میں بارش ہوئی شیر شاہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادار بارش کئی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ نشیبی علاقوں سے رہائشیوں کی نقل مکانی جاری ہے

کراچی دنبہ گوٹھ میں پانی کے ریلے میں تین افراد کے ڈوبنے کی بھی اطلاع ہے ریسکیو حکام کے مطابق علاقہ مکینوں نے ایک شخص کو نکال لیا،دو افراد کی تلاش جاری ہے-

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان میں بننے والے سسٹم کاکچھ حصہ بحیرہ عرب میں موجود ہے، کراچی میں بارشوں کاسلسلہ آج بھی جاری رہےگا-

ٹھٹھہ میں بارش نے تباہی مچا دی ٹھٹھ میں بھی مسلسل بارش کے بعد نکاسی آب نہ ہونے سے شہری پریشان ہیں ،مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا تاریخی شاہی بازار کی متعدد دکانوں میں پانی داخل ہونے سے ،تاجروں کو لاکھوں کا نقصان ہوا-

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ ،نارووال ،سرگودھا، لاہور، ساہیوال، ملتان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام کوٹ ،میر پور خاص اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے-

کراچی، ٹھٹھہ،بدین،مٹھی،تھرپارکر، عمر کوٹ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ڈی جی خان، بہاولپور، وہاڑی اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

ژوب، بارکھان ، خاران اور خضدار میں بھی آج موسلادھار بار ش متوقع ہے کوئٹہ ، لسبیلہ،پنجگور، تربت اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

راولپنڈی،مری، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ میں بھی آج موسلادھار بارش کی توقع ہے محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے جس علاقے میں کتنی بارشش ہوئی اعدادو شمار کر دیئے ہیں جس کے مطابق پی اے ایف فیصل بیس میں 7.5ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، اولڈ ایئرپورٹ12،سرجانی ٹاون12.4 اورگڈاپ ٹاون میں 9.4ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی-

اورنگی ٹاون 23.4 اورگلشن حدید میں 12.4ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ڈیفنس فیزٹو52.5 اورناظم آباد میں 31.8ملی میٹر ریکارڈ ہوئی سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 76ملی میٹر ریکارڈ کی گئی نارتھ کراچی میں 2.3 ملی لیٹر،سعدی ٹاون میں 1.1 ملی لیٹر،یونیورسٹی روڈ کے قریب 1.0 ملی لیٹر بارش ہوئی جناح ٹرمینل پر 4.4 ملی لیٹر،گلشن حدید میں 6.5 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی-

کراچی موٹر وے پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی موٹروے پولیس کے دفترکےاطراف والی سڑک سے پانی کاریلا گزررہا ہے لٹھ ڈیم بھرنےکےباعث پانی کا ریلا سپرہائی وے پرآ گیا ملیر ندی کے قریب واقع رہائشی آبادیوں نے نقل مکانی شروع کر دی ملیر ندی یار محمد گوٹھ میں پانی کا ریلا داخل ہو گیا-

شاہراؤں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے بعد گاڑیاں، موٹر سائیکلز، آٹو رکشا وغیرہ پھنسے ہوئے ہیں رات گئے ہونے والی شدید بارش کے باعث چند گھنٹوں کے لیے ٹریفک معطل رہی کراچی حیدر آباد موٹروے پر پانی کا بڑا ریلا آ جانے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی –

خیال رہے کراچی اور اس کےاطراف میں وقفےوقفےسے ہلکی اور تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے گزشتہ دنوں بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ گوادر کے جنوب میں ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق تیز اور موسلا دار بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے-

Leave a reply