بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان جنہیں پنجابی گلوکار سدھوموسے والا کے قتل کے بعد گینگسٹر لارنس بسنوئی کی طرف سے قتل کی دھمکی دی گئی تھی، اس دھمکی کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے.اب دہلی پولیس کی طرف سے کہا جا رہا ہے گینگسٹر نے وارننگ کے ساتھ سلمان خان کو ایک اور دھمکی بھیجی ہے اور کہا ہے کہ میں اور میری کمیونٹی سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار پر کسی طور معافی نہیں دے سکتے، ہاں ایک شرط پر میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کروں گا اگر سلمان

خان پبلکلی معافی مانگے، معافی مانگنے کے بعد میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہوں ویسے نہیں. دہلی پولیس نے تازہ یہی اطالاعات دی ہیں اور مزید وہ اس کیس پر کام کررہی ہے اور سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس بار عید پر سلمان خان نے اپنے گھر کی بالکونی میں آکر اپنے پرستاروں کو اپنی ایک جھک تک نہیں‌دکھائی. سلمان خان کو پولیس کی طرف سے منع کر دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی پبلک مقام پر نہ جائیں اور سیکیورٹی کے بغیر گھر سے یا شوٹنگ کی جگہ سے باہر نہ نکلیں. گینگسٹر لارنس بسنوئی کی طرف سے معافی مانگنے کی شرط پر تاحال سلمان خان نے کوئی بیان نہیں دیا وہ اس لڑائی کو قانونی طور پر لڑرہے ہیں اور اس ھوالے سے انہوں نے کہیں کوئی بیان نہیں دیا.

Shares: