ر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سے پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔چنیوٹ موڑ پر ریلی سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آدھے لوگ عمران خان کو جھوٹا اور آدھے چور کہہ رہے ہیں،وہ چور اور جھوٹا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا ہے، اب روز خوشخبریاں آئیں گے، شہباز شریف عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے جارہے ہیں۔
بڑی عید پر بڑی خوش خبری ،وزیراعظم کا پٹرول سستا کرنیکا فیصلہ
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف کی محبت میں پورا جھنگ باہر نکلا ہے ،17جولائی کو پنجاب دشمن عمران خان کو پنجاب سے اٹھاکر باہر پھینکنا ہے۔ یہ فرح گوگی کو پھر پنجاب پر مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے،17جولائی کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا، سب نکلیں گے ۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہم گلیاں ، سڑکیں بنوانے اور آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے آئے ہیں، وعدہ ہے جب تک یہاں ترقی نہیں آئے گی آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب ترقی کرے تو شیر کو ووٹ دیں۔ مریم نواز جھنگ پہنچ گئیں جہاں چراغ آباد انٹر چینج پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں گوجرہ موڑ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل دور گزر گیا ہے اچھا دور آنے والا ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب ترقی کرے تو شیر کو ووٹ دینا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے، ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں نااہلی، مہنگائی اور پنجاب دشمنی سے ہے، وعدہ کریں 17 جولائی کو گھروں میں نہیں بیٹھیں گے اور 17 جولائی کو پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ اسلم بھروانہ وہ شیر ہے جو عمران خان کو ٹھوکر مارکر واپس آیا، شیر پر مہر لگائیں، وعدہ کرتی ہوں عوام کی قسمت بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔








