وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا پہلے سے جاری کر دیا گیا تھا.

ایجنڈے میں زائد المیعاد مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری شامل ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سیلاب کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 5 اور 7 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے پر اعتماد میں لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے فواد چودھری نے رانا ثناء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ: آج نام نہاد کابینہ کا اجلاس ہے لہذا بالکل آرٹیکل 6 سے پیچھے نہیں ہٹنا.


انہوں نے الزام عائد کیا کہ: آپ نے جسٹس میاں خیل کی خواہش کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت پرآرٹیکل 6 لگانا ہے اور جج صاحب کو ہی اس خصوصی عدالت کی سربراہی دیں وہ پہلے کیس میں مشرف پر غداری کا شوق پورا نہیں سکےتشنگی نہ رہے یہ شوق پورا کر لیں.

Shares: