وفاقی حکومت اور پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کی کال واپس لے لی.حکومت نے فی لٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 7 روپے کمیشن مقرر کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے.

ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کردے گی پہلے دور میں ڈیڈ لاک رہا۔ مگر دوسرے راونڈ میں اتفاق رائے ہوگیا.

قبل ازیں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ لاہور کے پیٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز بھی آویزاں کئے تھے.پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگئی، ڈیلرز کا کمیشن بڑھایا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی بھی مہنگی ہو گئی، لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے،ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے۔

Shares: