خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان جن کی حال ہی میں فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی ہے، فلم کو شائقین کی طرف سے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. فلم میں ان کے ساتھ فہد مصطفی پہلی بار دکھائی دے رہے ہیں شائقین نے دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا ہے. قائداعظم زندہ باد جیسی فلمیں پاکستان میں ماضی میں‌بہت کم بنائی گئی ہیں. فلم پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں‌بھی ریلیز ہوئی ہے ہر طرف سے اسے پسند کیا جا رہا ہے اگر ہم کہیں‌کہ فلم سپر ہٹ ہے تو بے جا نہ ہوگا. اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جب سوال ہوا کہ وہ آئٹم نمبر کیوں‌نہیں کرتیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے یہ ٹائٹل

نہیں‌پسند اور ویسے بھی میں‌وہ گانا کرنے کو تریح دیتی ہوں جو کہانی کے لئے ضروری ہو.ان سے جب کہا گیا کہ آپ نے فلم سپر سٹار میں نوری آئٹم سانگ بھی تو کیا تھا تو اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ گانا فلم اور کہانی کی ضرورت تھی اور میں ایسی چیزیں کرلیتی ہوں‌جو کہانی اور فلم کےلئے بہت ضروری ہوں. باقی مجھے آئٹم نمبر کی نہ سمجھ آتی ہے نہ مجھے یہ ٹائٹل پسند ہے. ماہرہ خان کے اس انٹرویو میں‌ آئٹم نمبر کے حوالے سے کی گئی باتوں‌پر سوشل میڈیا صارفین کافی تبصرے کررہے ہیں. یاد رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی وہ پہلی اداکارہ ہیں‌جنہوں نے بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خآن کے ساتھ کام کیا.

Shares: