جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق ملزم لڑکی ہی کے محلے میں رہتا تھا ملزم پر دو ماہ قبل اسلحے کے زور پر لڑکی سے زیادتی کرنے کا الزام ہے۔
ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی محلے کے ہیں، لڑکی سے میری دوستی تھی پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ لڑکی کی رضامندی سے ہی ہم دونوں ملتے رہے ہیں۔
راولپنڈی میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل
قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں دن کے وقت گھر سے کھیلنے کے لیے نکل کر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی تھی-
پولیس کا کہنا تھا کہ معیز نامی دس سالہ بچہ دن دو بجے کے قریب گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو تلاش کیاگیا تو بچے کی لاش گھر سے دوسری گلی کے قریب کھیتوں میں پڑی ملی جسکے سر پر زخم کا نشان بھی تھا۔
مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار…
ایس ایس پی انوسٹیگیشن غضنفر شاہ بچے کے لواحقین سے ملے اور انھیں افسوسناک واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی تھی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرکےملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔








