مصر میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان منگل کی شام ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاؤں برشا کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کرایک مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاںبحق 26 افراد کی نماز جنازہ ادا،27افراد کی تلاش…

گورنری کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرک "ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جو سوہاج گورنری سے قاہرہ کی گورنری کی طرف آنے والی بس سے ٹکرا گیازخمیوں کو علاج کے لیے ملوی اسپتال لے جایا گیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے المناک بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر مصری صدر سے تعزیت کی دونوں رہنمائوں نے فوت شدگان کی مغفرت، پسماندگان کے لئے صبر اور زخمی افراد کی جلد از جلد صحتیاب کے لئے دعا کی ہے-

ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

جبکہ پاکستان نے بھی المناک سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ سڑک حادثےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع اورمتعدد کے زخمی ہونے پر مصر کی حکومت اور برادر عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں-

پاکستان وزارت خارجہ نے حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادرانہ عوام اور حکومت مصر کے ساتھ کھڑا ہے-

کریم، اوبر کی نقلی آئی ڈی بناکر شہریوں کو لوٹنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

Shares: