آج پاکستان کو بچایا ہے تو نواز شریف حکومت نے بچایا ہے،مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ روپے پر پریشر جلد ختم ہو گا، رواں ماہ 5 ملین ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ درآمدات میں کمی خوش آئند ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 150 یونٹ سے کم استعمال کرنیوالے دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ کا اعلان کر دیا.

حکومت محض ایک قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سنبھالی،گورنر پنجاب

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھا، 4 سال میں 20 ہزار ارب قرض لیا جس سے ملک کو معاشی نقصان ہوا۔ عمران حکومت نے بجلی منصوبوں میں سرمایہ کاری نہیں کی۔ ان کے دور میں ٹیکس کولیکشن میں کمی ہوئی، معیشت کے تمام شعبوں کو تباہ کیا گیا۔ عمران خان بتائیں انہوں نے کیا معاشی اصلاحات کیں۔

 

عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،احسن اقبال

 

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ کوشش ہے کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک سال میں سرپلس کر دیں۔ مقامی صنعت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ درآمدات پر پابندیاں مرحلہ وار ختم کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نےایل این جی کے سستے ٹرمینل لگائے۔ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔ آج پاکستان کو بچایا ہے تو نواز شریف حکومت نے بچایا ہے،آج تک یہ نہیں بتایا گیا نواز شریف نے کرپشن کہاں کی،آپ نےنواز شریف کو سیاست سے ہٹانے کی بہت کوشش کی.

ان کا کہنا تھا کہ آج سے 100 ڈیڑھ سو یونٹس کم استعمال کر رہے ہیں ان کے ٹیکس کم کر دیں گے،نواز شریف نے جب لندن میں اپارٹمنٹ لیے تھے، اس سال ان کی کمپنی نے 4 سو کروڑ کمائے تھے،جج ارشد ملک نے تو غلط فیصلہ کیا ،حیرت ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ واپس نہیں کیا، آپ نے پچاس لاکھ گھروں میں سے کتنے گھر بنائے، مجھے دکھائیں،آپ کے پاس 9 ارب ڈالر ہیں،آپ نے 21 ارب ڈالر دنیا کے دینے ہیں،ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں 10لاکھ کو بھی دی،پھر بھی ہمیں چور اور غدار کہتے ہیں، شرم نہیں آتی جھوٹ بولتے ہوئے،ہم نے وقت ضائع نہیں کیا، چلے سوچا جو بھی ہو بات کریں گے، تھوڑی سی ایمنسٹی دے دی کہا کیا فرق پڑتا ہے، فرق پڑتا ہے خان صاحب، کہتے ہیں تھوڑا سا معاہدہ توڑ دیا تو کیا فرق پڑتا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے وعدے توڑے،20فیصد گیس چوری ہوتی تھی یا ہوا میں اڑادی گئی کسی کو پتا ہی نہیں چلا.

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا،پی ٹی آئی نے 70 سال کے قرضے کے مقابلے میں 80 فیصد قرضہ لے لیا،جولائی میں ادائیگی کرنی تھی اس لیے رواں ماہ زیادہ دباو تھا،جون میں 3.8 بلین کی پیٹرولیم مصنوعات خریدی تھیں،ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،جولائی میں درآمدات بہت کم ہے، اگست سے یہ دباو ختم ہوجائے گا،اس ماہ ہمیں اسٹیٹ بنک کو 800 ملین ڈالر زیادہ دینے پڑے جو خسارہ ہوا،خان صاحب نے آئی ایم ایف سے وعدہ توڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،اگلے ماہ سے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کریں گے.انہوں نے کہا کہ اس مہینے 5 ملین ڈالرز کی درآمدات ہوئی ہیں، جون میں 3.8 بلین کی پیٹرولیم مصنوعات خریدیں، درآمدات میں کمی کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔

Comments are closed.