لاہور : جڑی بوٹیاں آج بھی وہی خاصیت رکھتی ہیں جو یونانی حکما کے دور میں تھیں ، بس مسئلہ یہ درپیش ہے کہ کوئی ان کی ساخت اور شناخت کا پورا علم نہیں رکھتا . دنیا میں آج موٹاپے کی بیماری جس طرح پھیل رہی ہے ، اس کے لیے بڑے بڑے علاج متعارف کرائے گئے ہیں لیکن جو علاج دیسی جڑی بوٹیوں میں پایا گیا ہے وہ کہیں دوسری جگہ نہیں ملتا ، حکیموں کےمطابق پالک موٹاپے کے خاتمے کے لیے اکسیر ہے

طبی ماہرین کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ہرے پتوں والی سبزیوں میں سے پالک ایک ایسی سبزی ہے جو بڑھتے ہوئے وزن کو گھٹاتی ہے۔ یہ ناقابل تحلیل ریشہ سے مالا مال ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی غذا میں کیلوریز کا استعمال کم کریں

ماہرین طب نے دعویٰ کیا ہے کہ پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں انتہائی کم مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ وزن کم کرنے کے عمل میں صرف ایک کپ پالک ہمیں اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنی ہوتی ہے اور ایک کپ پالک میں صرف 7 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ پالک میں فائبر بھی موجود ہوتے ہیں جو کیلوریز کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

Shares: