پاکپتن :پاک پتن میں عمران خان کے سامنے نیازی چور کے نعرے،اطلاعات کے مطابق آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حاضری دی اور دعا مانگی۔

عمران خان درگاہ بابا فرید الدین گنج شکر پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

انہوں نے بہشتی دروازے کے سامنے حاضری دی اور دعامانگی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما دیوان عظمت سید محمد چشتی نے ان کی دستار بندی کی، عمران خان 5 سے7 منٹ تک وہاں رکے اور پھر واپس چلےگئے۔

 

 

ذرائع کےمطابق اس موقع پر ہجوم میں سے یہ نعرے بھی سننے کوملے کہ چور ہے بھی چور ہے نیازی چور ہے ،

ذرائع کےمطابق اس موقع پرعمران خان نے تمام نعرے بازی سُنی اور ہنستے ہوئے ٹال گئے اور آگے بڑھتے گئے ،

ادھر وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو نااہل کرانےکے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائےگا۔

وزیراعظم ہاؤس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائےگا، ریفرنس آرٹیکل62 اور 63 کے تحت دائرکیا جائےگا۔

Shares: