3 سال کے لئے83 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزنیلام

0
56

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی نیلامی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت نے 274 ارب روپے کے پی آئی بیز نیلام کیے ہیں، یہ انویسٹمنٹ بانڈز 3 اور 5 سال کے لیے نیلام کیے گئے۔ایس بی پی کے مطابق نیلامی میں 3 سال کے 83 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، 3 سالہ نوٹس کی کٹ آف ایلڈ 5 بیسسز پوائنٹس کم ہوکر 13 اعشاریہ 95 فیصد رہی۔

اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 5 سال کے 191 ارب مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈز بیچے گئے، 5 سالہ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 5 بیسسز پوائنٹس کم ہوکر 13 اعشاریہ 40 فیصد رہی۔ایس بی پی کے مطابق حکومت نے 10 سال کے بانڈ کی تمام پیشکش مسترد کر دیں جبکہ 15، 20 اور 30 سال کے بانڈ کی خریداری کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت کا نیلامی سے 175 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف تھا۔
https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1554780446625513473/photo/1
دوسری جانب ملکی تاریخ میں پہلی بار روپے کی قیمت میں 9 روپے 58 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سے قرضوں میں 14سو ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے دوران ایک ڈالر کی قیمت میں 12 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جولائی میں کم ہونے والی درآمدات اور درآمدی ادائیگیوں کا کم دباؤ روپے کی قیمت میں بہتری لا رہا ہے اور روپیہ جو 240 کی نچلی سطح پر ڈالر کے مقابلے میں گر گیا تھا اس اب اس میں بہتری آر ہی ہے۔

Leave a reply