کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وائٹ کال کے مجرموں نے شہر قائد کو برباد کردیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے، کراچی کو ڈیڑھ ارب روپے کے خیرات کی ضرورت نہیں، اپنا حق لینا جانتے ہیں۔ .
حافظ نعیم الرحمن کا تحریک بحالی ناظم آباد احتجاجی فیملی واک کے شرکا سے خطاب
انہوں نے کہا کہ آدھی گنتی سے کراچی کے مسائل بڑھ رہے ہیں، مردم شماری پرانے طریقوں سے ہو گی تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کی جعلی مردم شماری کی منظوری دے دی جب کہ دونوں جماعتیں کوٹہ سسٹم کے نفاذ میں شریک تھیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کے بلوں سے ایف بی آر ٹیکس ختم کرے ورنہ بل نہیں دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کرایا جائے، ایک مخصوص طبقے کے خلاف عدالتوں میں مقدمات ہیں۔ اگر نہیں تو انصاف کہاں سے آئے گا؟
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نیپرا اور کے الیکٹرک کا شیطانی اتحاد ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ بڑھا دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ میں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، کے الیکٹرک اپنے پلانٹس نہیں چلا رہی لیکن بل پورا لیتی ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کے الیکٹرک اور دیگر کمپنیاں چلا رہی ہے، کے الیکٹرک کا لائسنس کیوں کینسل نہیں ہو رہا؟
حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ سندھ کو قانونی نوٹس دے دیا
ان کا مزید کہنا ہے کہ عارف نقوی سب کو مراعات سے نوازتے رہے، حکومت یا اپوزیشن کے الیکٹرک پر بات نہیں کر رہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنا حصہ لے کر کے الیکٹرک کے خلاف نہ بولنے کا حلف لیا ہے۔