لاہور:کامن ویلتھ گیمز میں کھیلون کے مقابلے جاری ہیں اور اس حوالے سے پاکستانی کھلاڑی بھی بڑی محنت سے کوشش کررہےہیں، برطانیہ سے آنے والی ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ مردوں کی 200 میٹر دوڑ کی ہیٹ 2 میں پاکستان کے شجر عباس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس 200 میٹرریس میں پاکستان کے شجرعباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے کامن ویلتھ گیمز میں تیس سال بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے شجر عباس نے 200 میٹر کافاصلہ 21 اعشاریہ 12 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

دوسری طرف کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کا آغاز جمعہ 5 اگست سے ہوگا۔برمنگھم میں ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا۔

گذشتہ کامن ویلتھ گیمزکے گولڈ میڈلسٹ محمد انعام بٹ 86 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ عنایت اللہ 65 کلوگرام اور زمان انور125 ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کریں گے۔

6 اگست کو ہونے والے والے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے علی اسد 57 ویٹ میں مقابلہ کریں گے۔

محمد طاہر شریف 74 کلوگرام جبکہ طیب رضا 97 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں ایکشن میں ہوں گے۔

انعام بٹ نے بتایا کہ ان کی تیاری بہترین ہے اورگزشتہ 4 ماہ بھرپور تیاری کی ہے۔ انعام بٹ نے کہا کہ ٹریننگ زبردست ہے، کامن ویلتھ گیمز میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرینگے۔

قومی ریسلر کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز بہت بڑا ایونٹ ہے، کسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کرسکتے،خاص طور پرجب آپ نے گولڈ میڈل جیتا ہوتو سب کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں۔

انعام بٹ نے یہ بھی بتایا کہ سات سے آٹھ ممالک کے حریف ہیں جن کے کھلاڑی انٹرنیشنل لیول پر اچھا کھیل پیش کرتے ہیں،اس لئےہرمیچ کو آخری میچ سمجھ کر کھیلنا ہے تا کہ پاکستان کے لئے میڈل جیت سکوں۔

Shares: