وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری اور سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریارنے ملاقات کی.
آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں،شیخ رشید
ٰمولانا محمد حنیف جالندھری نے نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کے مثالی اقدام کو سراہا
مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ آپ کا یہ احسن اقدام دین کی بڑی خدمت ہے، اقدام انتہائی قابل قدر ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،صوبے میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے آپ کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔
پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی ہیں، نئے فارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے مذید کہا کہ یوم عاشور پر مذہبی رواداری کے فروغ کے علماء کرام کے کردار کے معترف ہیں۔پنجاب حکومت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے مثالی تعاون کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے۔علماء کرام کے تعاون اور حکومتی اقدامات کے باعث امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،حافظ عمار یاسر اور رمیش خان بھی اس موقع پر موجود تھے
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریارنے ملاقات کی ہے.پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی،عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم اے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا، سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں،آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، جلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا-








