پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ

0
55

پنجاب حکومت نے شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ کرلیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بلیو بک کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، شریف خاندان کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ذاتی سیکیورٹی پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شاہی خاندان کو صرف بلیو بک کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی دی جائے گی، پنجاب پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں کی واپسی کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

قبل ازیں صوبائی وزیر داخلہ وجیل خانہ جات کرنل ( ر) محمد ہاشم ڈوگر کا تھانہ پرانی انار کلی کا اچانک دورہ کیا،سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر صوبائی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے ،صوبائی وزیر داخلہ نے امام بارگاہ خیمہ سادات پر مجلس کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا،صوبائی وزیرداخلہ و جیل خانہ جات نے تھانہ پرانی انار کلی کے فرنٹ ڈیسک، حوالات،رپورٹنگ روم،بیرکس، سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا

صوبائی وزیر داخلہ کی تھانہ پرانی انار کلی کے افسران اور عملے سے مسائل سے آگاہی حاصل کی صوبائی وزیر داخلہ نے امام بارگاہ خیمہ سادات کے انٹری پوائنٹس پر تعینات سکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا،صوبائی وزیر داخلہ کی پولیس اہلکاروں کو مزید الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی.

Leave a reply