چین بنگلہ دیش کا ہمیشہ سےایک قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنررہا ہے:چینی وزیر خا رجہ

0
112

بیجنگ:بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکہ میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

 

 

چینی میڈ یا کے مطا بقاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین بنگلہ دیش کا ہمیشہ سے ایک قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہےاور قومی خود مختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے بنگلہ دیش کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا،اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن رہنے اور بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے میں بنگلہ دیش کی حمایت کرتا رہیگا۔

چینی فوج نے پینٹاگان کی ٹیلی فونز کالز سُننے سے انکارکردیا

وانگ ای نے اس بات کو سراہا کہ بنگلہ دیش اور دیگر ترقی پذیر ممالک نے ون چائنا پالیسی اور چین کے جائز موقف کی حمایت کی ہے۔ وانگ ای نے زور دے کر کہا کہ امریکی فریق کے اقدامات نے چین کے اقتدار اعلیٰ کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی ہے اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔چین کے جوابی اقدامات کا مقصد ملک کے اقتداراعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہے، اور ان کا مقصد دنیا، آبنائے تائیوان اور ایشیا میں حقیقی معنوں میں امن کو برقرار رکھنا ہے۔

انگریز چین دشمنی کے ساتھ چین کے چائے کا فارمولا چرانے میں ملوث —

دوسری طرف چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ عبدل مومن سے بات چیت کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقمومن نے کہا کہ بنگلہ دیش اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے بنگلہ دیش چین تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش میں انسداد وبا کے لیے مدد فراہم کرنے، بنیادی تنصیبات کی تعمیر کو تیز کرنے اور ملک کی صورتحال کو بہتر بنانے میں بنگلہ دیش کی مدد کرنے پر ہم چین کے مشکور ہیں۔ چین بنگلہ دیش کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن چکاہے، اور بنگلہ دیش “گولڈن بنگلہ دیش” کے خواب اور “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کی مشترکہ تعمیر کو مضبوط بنانے کا منتظر ہے، تاکہ بنگلہ دیش کے وژن اور اہداف کی تکمیل کو تیز کیا جا سکے۔

چینی سرحدوں پرامریکہ اوربھارت کی جنگی مشقیں

وانگ ای نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی ہموار پیش رفت سے دونوں اطراف کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ بنگلہ دیش کے “گولڈن بنگلہ دیش” کے خواب کی تعبیر کے عمل میں، چین ہمیشہ سے بنگلہ دیش کا سب سے قابل اعتماد طویل مدتی اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے۔ امید ہے کہ فریقین چین-بنگلہ دیش آزاد تجارتی معاہدے کی مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کو تیز کریں گے، اور ترقی اور مارکیٹ کے مواقع، جدید تجربہ اور ٹیکنالوجی کا اشتراک جلد از جلد کیا جا سکےگا ۔وانگ ای نے امور تائیوان کے حوالے سے چین کے جائز موقف پر بنگلہ دیش کی فوری حمایت کو سراہا۔ مومن نے کہا کہ بنگلہ دیش ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے، تائیوان چین کی سرزمین کا حصہ ہے، اور ہم چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے تحفظ میں اس کی حمایت کرتے ہیں۔

Leave a reply