قوم باطل نظام کے خلاف متحد ہوکرجدوجہد کرے ،مولانا فضل الرحمان

molana2

جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے اور دین اسلام دین اسلام کے نفاذ کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے اوروطن عزیز کوناکام اور لادین ریاست بنانے کی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے،آج کے دن قوم باطل نظام کے خلاف متحد اور متفق ہوکر مسلسل جدوجہد کرنے کا عزم کرے .

مرکزی میڈ یا سیل کے مطابق وہ پارٹی وفود اور راہنمائوں مولانا عبد الغفور حیدری، مو لا نا محمد امجد خان،مولانا فضل حقانی۔محمد اسلم غوری،مفتی ابرار احمد ،عبد الرزاق عابد لاکھو سے گفتگو کرہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کر نے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو نا کام بنا نے کے لیئے ہم ایک ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی نظام سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جام ھوچکا ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق اور دیگر خلفاء کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسین پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم کو وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہ میں اپس کے اختلافات کو ختم کر کے متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہے.

مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں انہوں نے کہا کہ پا کستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کار کنوں پر زور دیا ہے کہ اتحاد امت اور دین حق کو معاشرے میں پھیلانے کے لیئے ہر قر بانی دینے کے لیئے آگئے بڑھیں انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے.

مو لا نا نے کہا کہ امت کو لڑانے اور تفر قہ بازی دشمن کی خواہشات ہیں ان خواہشات کو کچلنے کے لیئے قوم میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان ،خیبراور ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں پرزور دیا کہ وہ اس مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر ممکن مدد کریں اوراھل ثروت دل کھول کر تعاون کریں اور یہ مشکل گھڑی صبر واستقامت اور اعلی انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ ہی گذرے گی اور ہم سب اللہ کریم کی طرف رجوع کریں اور اس مہربان سے رحم مانگیں ۔

Comments are closed.