اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل کی گرفتاری پرمبشرلقمان نے بھی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترجمان شہباز گل کو اسلام آباد میں حکام نے اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں حکام کوسخت فیصلہ کرنا چاہیے ،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنا ردعمل دیتےہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پاکستانی افسروں کو بغاوت پر اکسانے والے ایک امریکی شہری کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کسی دوسرے ملک میں اسے اس حد تک جانے کی اجازت ہوتی۔
#PTI spokesperson Shabaz Gill picked by authorities in Islamabad. An American National inciting Pakistani Officers for Mutiny cannot be ignored. In any other country he would have been allowed to get this far.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) August 9, 2022
اپنے پیغام میں مبشرلقمان کا واضح اشارہ شہبازگل کے بارے میں ہے اوران کا کہنا ہے کہ شہبازگل کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، وہ ایک امریکن نیشنل بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دیگرممالک میں ایسے تصور بھی نہیںکیاجاسکتا جو یہاں ہورہا ہے
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیف اسٹاف آفیسر شہباز گل ( Shahbaz Gill ) کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مراد سعید ( Murad Saeed ) کا مزید کہنا تھا کہ “کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئے۔مراد سعید نے یہ بھی کیا کہ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے“۔
مراد سعید کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں میں سوار افراد آئے اور انہیں گرفتار کرکے لے گئے۔ شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد شہباز گل کو اپنے ساتھ لے گئے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہباز گل بنی گالہ کے قریب پارٹی دفتر میں موجود تھے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرکے تھانہ بنی گالہ منتقل کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔
شہباز گل کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں شہباز گل کو حراست میں لئے جانے کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا۔ شہباز گل کے معاملے پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کی جائے گا۔