شاہ رخ خان کی فلم پردیس کو پچیس سال مکمل

0
53

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ کی فلم پردیس کو ریلیز ہوئے پچیس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر سبھاش گھئی کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ پردیس کو آج بھی لوگوں سے محبت اور پیار مل رہاہے۔ سبھاش گھئی نے شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کا جو کردار تھا اس حوالے سے مجھے اسکو ہر دم یاد دلانا پڑتا تھا کہ آپ نے اپنے ہیرو والی چھاپ کو ایک سائیڈ پر رکھ کر کردار نبھانا ہے اور یہی کردار کی ڈیمانڈ ہے۔سبھاش گھئی نے مزید کہا کہ میں اپنی ہر فلم میں اپنا دل اور جان ڈالتا ہوں اور شائقین کا ریسپانس ہمیشہ اچھا دیکھ کر بہتر سے بہترین کام کرنے کی امنگ پیدا ہوئی۔یہ فلم میرے لئے ایک چیلنج تھی اسکا ہر سین میرے لئے چیلنج تھا۔ یاد رہے کہ پردیس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ مہیما چودھری، اپوروا اگنی

ہوتری، امریش پوری، آلوک ناتھ، اور ہمانی شیو پوری نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ بلاک بسٹر اس فلم میں شاہ رخ نے مرکزی کردار ادا کیا اور ماہیما نے ان کی ہیروئین کا کردار ادا کیا۔ شاہ رخ خان نے ارجن کا کردار ادا کیا، ایک ایسا شخص جو غیر ملکی سرزمین میں آباد ہے لیکن پھر بھی اپنے ملک کی ثقافتی اقدار پر یقین رکھتا ہے۔ ایس آر کے نے فلم میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ماہہیما چوہدری کی یہ پہلی فلم تھی، فلم کا میوزک آج تک سپر ہٹ ہے الگا یاگنک اور کمارشانو کی خوبصورت آوازوں نے سننے والوں کو آج تک اپنے سحر میں مبتلا کر رکھاہے.

Leave a reply