سپر ہٹ فلم ” ڈرٹی پکچر ” کا سیکوئل بننے جا رہا ہے کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں اداکارہ ودیا بالن نظر نہیں آئیں گی. رائٹر کنیکا ڈھلون اس وقت سیکوئل، دی ڈرٹی پکچر 2 پر کام کر رہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ ودیا بالن کے کردار کو حاصل کرنے کےلئے کریتی سینن، تاپسی پنو میں دوڑ لگی ہوئی ہے یہ کردار کس کے حصے میں آئیگا یہ ابھی تک طے نہیں ہوا. بالی وڈ کی بولڈ کمرشل اس فلم کا سیکول مختلف پلاٹ، لائن اور اداکاروں پر مبنی ہو گا. کہا جا رہا ہے پرڈیوسر ایکتا کپور کافی عرصے سے ڈرٹی پکچر کا سیکول بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھیں. کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اگلے برس اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائیگا. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ ایکتا کپور ڈرٹی پکچر کے لئے پہلے کنگنا رناوت کو کاسٹ کرنا چاہتی تھیں لیکن
کنگنا نے اس فلم کو کرنے سے منع کر دیا تاہم کریتی سینن اور تاپسی دونوں ہی ایکتا کپور کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن ایکتا نے دونوں میں سے کسی ایک کو بھی ابھی تک فائنل نہیںکیا. یاد رہے کہ بالی وڈ میں ایک عرصے سے تامل اور تیلگو فلموں کے ساتھ ہندی فلموں کے سیکول بنائے جا رہے ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ بالی وڈ کی فلمیں باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھا پا رہی ہیں بڑے سے بڑے آرٹسٹ کی فلم بھی مشکل سے ہی چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے. ہر گزرتے سال کے ساتھ کامیاب فلموں کا تناسب کم ہوتا جا رہا ہے جس پر بالی وڈ کے ستارے کافی پریشان ہیں.