ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھاری اسپلیز کا سبب بننے والے مون سون سسٹم کے زیر اثر شہر میں موسلادھار بارشوں کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق دیر،چترال،سوات،کوہستان، شانگلہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش کا امکان ہے،مالا کنڈ، بو نیر ، مردان، پشاور ، نو شہرہ، چار سدہ ، مہمند ، با جوڑ، خیبر، کرم بارش کا امکان ہے،کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، اور کز ئی، ڈی آ ئی خان اوروزیرستان میں بارش کا امکان ہے،بنوں، ٹانک، وزیرستان اورڈی آ ئی خان میں چند مقا مات پر موسلا دھار بار ش بارش متوقع ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، گھوٹکی، جیکب آباد، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، سانگھڑ اورخیرپور میں بارش متوقع ہے ،نوشہروفیروزمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکار پور، جیکب آباد اور دادو میں موسلادھار بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،منڈی بہاؤ الدین ،حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ میں بارش متوقع ہے،بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بینظیرآباد، بدین، دادو، حیدرآباد اور کراچی میں بارش متوقع ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، موسٰی خیل، قلعہ سیف اللہ اورڈیرہ بگٹی میں بارش کا امکان ہے،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی اورقلات میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،خطہ ٔپو ٹھوہار، میانوالی ، گوجرانوالہ ،گجرات، نارووال، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور بالائی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں صوبے بھر میں 21 ہزار 542 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا،670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں،بارشوں کےباعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکےہیں،بارشوں سےایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی مارے گئے ہیں،یک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں،سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصان پہنچا-

ڈائریکٹر میٹ کے مطابق آج کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے 20اگست کی صبح تک وسطی، اپر سندھ میں بارش ہوسکتی ہے،مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع

نوشہروفیروز میں مسلسل 36 گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے شہر کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،فیصلہ شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا-

گھوٹکی میں دریائے سندھ کا حفاظتی شینک بند ٹوٹ گیا،علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ضلعی انتظامیہ کے مطابق شینک بند گاؤں نور محمد چاچڑ کے مقام سے ٹوٹا ہے،بند ٹوٹنے سے علاقے کے پچاس دیہات زیر آب آئیں گے،گھوٹکی روینیو اور اریگیشن انتظامیہ بند کی متاثرہ جگہ پہنچ گئی ڈہرکی اوباڑو اور میرپور ماتھیلو میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے-

انتظامیہ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمبولینسز بھی روانہ کر دی گئی ہے ،ذرائع ایریگیشن کے مطابق دریائے سندھ کے پانی میں شدید دباؤ نہیں مگر بہاؤ تیز ہے،کئی دیہات زیر آب آ چکے ہیں،پانی لوپ بند کی طرف بڑھ رہا ہے-

سکھر شہر اور مضافاتی علاقوں میں 12 گھنٹےسے تیز بارش جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، تجارتی مراکز کی دکانیں پانی سے بھر گئیں اور بجلی معطل ہوگئی۔

بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی ،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے ،بلوچستان میں بارش اور سیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 207 ہوگئی بلوچستان بھرمیں بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں-

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد میں 98مرد، 48 خواتین اور 61 بچے شامل ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے،بلوچستان بھر میں 21 ہزار 542 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا،بلوچستان بھر 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں متاثر ہوئیں بلوچستان میں بارشوں سے ایک لاکھ 7 ہزار 377 مویشی ہلاک ہو گئے-

تیز بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان کے علاقے دھاناسر میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی، مغل کوٹ میں ژوب ڈیرہ پل بہہ گیا جب کہ ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پرآمدورفت معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں شدید بارشیں جاری ہیں جہاں کوہ سلیمان رینج میں پنجاب اور کے پی کے کے ساتھ پہاڑوں پر 2 روز سے بارش جاری ہے جس کے باعث بلوچستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔

ادھر مظفرآبادمیں سیلاب سے 5سیاح بہنےکی تصدیق کی گئی جب کہ ایک نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے مزید برآں ڈی جی خان کےعلاقے راکھی گاج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی ملتان کے قریب 132کے وی کا بجلی کا ٹاور سیلاب سے گرگیا جس سے شاؤ صدر دین گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

Comments are closed.