فن لینڈ کی وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید

0
82

فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا میرین کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہو نے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 36سالہ فنِنش وزیر اعظم کی تیزی کے ساتھ پھیلتی ڈانسنگ ویڈیو کے سوشل میڈیاپر چرچے ہیں جس میں انہیں دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو پرعوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔


ویڈیو پر آنے والے عوامی ردعمل میں کہیں ان کی تعریف کی گئی ہے، تو کہیں کمنٹس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا، تو کسی نے اسے زندہ دلی کا نام دیا، کہیں منشیات کےاثر سے بھی تشبیہہ دی گئی بعض لوگوں نے ان کےایک نجی تقریب میں ڈانس کو ’بے ہودہ رقص‘ قرار دیا اوران کے اس ڈانس نے ایک اسکینڈل کی شکل اختیار کرلی ہے۔


تاہم 36 سالہ سانا میرین نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک خاندان اور نوکری ہے وہ اپنا فارغ وقت دوستوں کے ساتھ ایک عام شخص کی طرح گزارتی ہیں جن کی زندگی میری عمر کے بہت سے لوگوں کی طرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ویڈیو میں ایک عام آدمی کے طور پر نظر آنا چاہتی ہیں انہوں نے پارٹی میں منشیات کا استعمال نہیں کیا ڈانس کیا اور گایا اور اپنے وقت سے لطف اندوز ہوئیں مکمل طور پر قانونی ہے اور یہ ثابت کرنے کیلئے وہ ڈرگ ٹیسٹ کرانے کیلئے بھی تیار ہیں-

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آس پاس کے دوسروں کو بھی منشیات کا استعمال کرتےہوئےنہیں دیکھا جواب میں قیاس آرائیاں اور افواہیں بھی شامل ہیں کہ شاید وہ پارٹی میں نشے میں تھی یا منشیات لی تھی حکومتی اتحادی جماعت نے وزیراعظم کومشورہ دیا ہے کے وہ رضا کارانہ طورپر ڈرگ ٹیسٹ کروالیں۔

واضح رہے کے 2019میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بننے والی 34 سالہ سانا میرین کو اس سے قبل بھی نجی پارٹیز منعقد کرنے پر کڑی تنقید کا سامناکرنا پڑا ہے-

Leave a reply