چکوٹھی جانے والے صحافیوں کے وفد کو روک دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے لائن‌ آف کنٹرول جانے والے صحافیوں کے وفد کو چناری کے مقام پر روک لیا گیا ہے. لائن آف کنٹرول جانے والے وفد کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کر رہے تھے. صحافیوں کے قافلے میں شرکاء نے پاکستانی و کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے،

چکوٹھی میں بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے ہو گا آج صحافیوں کا دھرنا

صحافیوں کے وفد کو چناری کے مقام پر روکا گیا جو چکوٹھی سے تقریبا 8 کلومیٹر پہلے ہے

موجودہ صورتحال میں لائن آف کنٹرول کی جانب یہ پہلامارچ ہے ،چکوٹھی میں بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے صحافی دھرنا دیں گے، اس موقع پر صحافیوں کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنےساتھ کھانے پینے کی اشیاءاورادویات لیکرایل اوسی جارہے ہیں،انٹرنیشنل ریڈکراس ہماراسامان مقبوضہ کشمیرایل اوسی کے ذریعے بھیجے،

کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے لاہور کے صحافی چکوٹھی روانہ

پاکستان کے صحافیوں کا چکوٹھی کی جانب مارچ دنیا کی توجہ کشمیریوں کی طرف مرکوز کروانے کی کوشش ہے،

پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کہا ہے کہ بھارت کی بزدل فوج کی جانب سے ہمارے 23 صحافی بھائیوں کو شہید کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ چکوٹھی جانے والے قافلے میں سینکڑوں صحافی شامل ہیں، روانگی کے موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے،

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

لاہور اور اسلام آباد سے صحافیوں کا جانے والے قافلے نے رات مظفر آباد میں قیام کیا، آج ہفتہ کی صبح صحافیوں کے احتجاجی مارچ کا قافلہ مظفرآباد سے چکوٹھی ایل اوسی کیجانب روانہ ہوا جسے چناری کے مقام پر روک لیا گیا.

Shares: