کراچی:بینک کے باہر ڈکیتی ،ملزمان پیٹرول پمپ مینیجر سے 36 لاکھ روپے چھین کر فرار
کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں 2 ڈاکوؤں نے بینک کے باہر موجود پیٹرول پمپ کے مینیجر سے 36 لاکھ روپے چھین لیے۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5 ای میں شاہراہ اورنگی پر بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 2 نامعلوم ملزمان پیٹرول پمپ کے مینیجرسے 36 لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے واقعے کا مقدمہ پیٹرول پمپ کے مینیجر منور کی مدعیت میں پیر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے-
صحافی بن کر تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان گرفتار
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ پیٹرول پمپ کا مینیجر اپنے ملازم کے ساتھ موٹر سائیکل پر 36 لاکھ روپے لے کر نکلا جسے بینک کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے روکا اور اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی۔
کچھ روز قبل اسی طرح کی واردات ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی ہوئی جس میں 4 ملزمان پیٹرول پمپ مینیجر سے بینک کے باہر سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
چوروں کی دیدہ دلیری،ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں
دوسری جانب گلشن اقبال کے علاقے میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری اورچھیننےکی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہےپولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں 2 روز قبل گھر کےسامنے سے ہائی روف گاڑی چوری کرلی گئی جبکہ اسی روز گلشن اقبال بلاک 2 سے کار بھی چوری کی گئی جبکہ 4 روز قبل کالج کے سامنے سے طالب علم کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی تھی-
پولیس ریکارڈ کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں 17 اگست سے 21 اگست کے دوران 20سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چوری اور چھن جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔