صحافی بن کر تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان گرفتار

0
86

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کاروائی کی ہے

صحافی بن کر تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں وقار اور آصف شامل ہیں۔ملزمان نے تاجر عباس حسین سے کاروبار جاری رکھنے کے عوض 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ملزمان نے تاجر کو ڈرائیور ڈرا دھمکا کر دس ہزار روپے جاز کیش اور 5500 روپے لیے ۔ملزمان گاڑی سے 16عدد مرغیاں نکال کر بھی کر لے گئے تھے۔ ایس ایچ او مانگا منڈی کا کہنا ہے کہ مانگا منڈی پولیس نے درخواست موصول ہونے پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔

علاوہ ازیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف نواں کوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، مختلف جرائم میں ملوث 08 ملزمان اور عادی مجرمان گرفتار کر لئے گئے ہیں، پتنگ و ڈور فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم احمد گرفتار کیا گیا ہے، پتنگ فروش احمد کے قبضہ سے 60 پتنگیں,20 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں، بدنام زمانہ منشیات فروش جبار کے قبضہ سے 1720 گرام چرس برآمد کی گئی ہے،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم زبیر گرفتارکیا گیا ہے، سنگین جرائم میں ملوث 3 عادی مجرمان راشد۔نعمان۔عمرکو گرفتارکیا گیا ہے، عدالتی اشتہاری ملزم کاشف بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

قبل ازیں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر جنوبی چھاونی پولیس نے فوری ایکشن لیا، علاقے میں سر عام اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھلانے اورسوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم زین عرف افضال گرفتارکیا گیا ہے، ملزم نے ناجائز اسلحہ کیساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی ملزم کی وڈیو سامنے آنے پر فورا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ شو آف ویپن، نا جاٸز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

Leave a reply