چکن نگٹس
اجزاء:
چکن 1 کلو بون لیس
بریڈ سلائس 4عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چائے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ 1 چائے کا چمچ
انڈے 4 عدد
پیپریکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرکہ 4 کھانے کے چمچ
بریڈ کرمز 1 کپ

ترکیب:
دو انڈوں میں دو کھانے کے چمچ پانی ڈال کر مکس کر لیں چوپر میں چکن ادرک لہسن پیسٹ دو انڈے پیپریکا پاؤڈر سرکہ کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر کسی باؤل میں ڈال کر اپنی پسند کے مطابق شیپ والے نگٹس بنا کر پانی میں پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے میں ڈپ کریں پھر بریڈ کرمز میں رعل کر لیں پین می‌تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں یا پھر فریز کر لین مزیدار نگٹس تیار ہیں

Shares: