عمران خان کی پیشی پر بکتر بند عدالت پہنچ گئی

0
157

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ضمانت کیلئےآج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، بکتربند بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔

خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے عمران خان کو 25 اگست تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، ان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات

عمران خان کی پیشی سےقبل فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند ہیں، غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
پولیس کے 400 اہلکارجوڈیشل کمپلیکس کے اطراف تعینات پولیس کے 400 اہلکارجوڈیشل کمپلیکس کے اطراف تعینات کردیے گئے ہیں، ایف سی اہلکار بھی سیکیورٹی انتظامات میں پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا. سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں کل ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی تھی اور آج پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا.

عمران خان نے اس سے قبل بھی اپنے خلاف انسداد دہشتگردی کے مقدمے کو لے کر سیاسی اور قانونی ٹیم سے مشاورت کی تھی جس کے بعد انہوں نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت ذرائع کا کہنا تھا کہ اب عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف تھانہ مرگلہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روز کی راہداری ضمانت منظور کی تھی اور انہیں تین روز بعد متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Comments are closed.