چکن پیٹیز بنانے کا طریقہ

0
93

اجزاء:
چکن 500 گرام بون لیس
لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
پیاز 2 عدد
نمک حسب ذائقہ
پف پیسٹری 500 گرام
سبز مرچیں 6 عدد
انڈے 2 عدد
تیل آدھا کپ
کالی مرچیں حسب ذائقہ

ترکیب:
چکن کو دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب پین میں تیل اور لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں پھر چکن ڈال کر اتنا فرائی کریں کہ چکن گل جائے ساتھ ہی نمک بھی ڈال دیں جب چکن تیار ہو جائے تو پیاز سبز مرچیں کالی مرچیں ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں پھر سارے آمیزے کو چوپر میں ڈال کر مکس کریں اور پھر ٹھنڈا کر کے پف پیسٹری کو گولی کات کر اس میں آمیزہ بھر کر بیکنگ ٹرے میں رکھ کر بیک کر لیں مزیدار چکن پیٹیز تیار ہیں

Leave a reply